قومی خزانے کو 98کروڑ کا نقصان پہنچانے والے 8ملزمان 11روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

  قومی خزانے کو 98کروڑ کا نقصان پہنچانے والے 8ملزمان 11روزہ جسمانی ریمانڈ پر ...

  



ملتان (خبر نگار خصوصی) احتساب عدالت ملتان نے محکمہ جنگلات میں مبینہ ملی بھگت کے ذریعے قومی خزانے کو 98 کروڑ روپے(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

کا نقصان پہنچانے والے گرفتار آٹھ ملزمان کو مزید 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے کردیا ہے۔ فاضل عدالت میں نیب ملتان کے مطابق محکمہ جنگلات میں مبینہ ملی بھگت کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کو چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا، ملزمان پر قومی خزانے کو 980 ملین سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے، گرفتار ملزمان میں ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر جاوید اقبال، رینج افسران توقیر اکمل، مطلوب احمد، بلاک آفیسر محمد رمضان، احمد،غلام نازک، گارڈز میں صدیق اور خالد محمود شامل ہیں جن سے مقدمہ سے متعلق تفتیش اور برآمدگی ہونی باقی ہے اس لیے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کی استدعا ہے جو فاضل عدالت نے منظور کرلی ہے۔

جسمانی ریمانڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر