اسلام کی ترویج میں صوفیا کرام کا کردار مرکزی‘ پروفیسر احمد رفیق

    اسلام کی ترویج میں صوفیا کرام کا کردار مرکزی‘ پروفیسر احمد رفیق

  



ملتان (سپیشل رپورٹر)معروف دینی سکالر پروفیسر احمد رفیق اختر نے کہا ہے کہ اسلام کی ترویج میں صوفیاء کرام کا کردار مرکزی حیثیت کا حامل ہے۔ اولیاء کرام صوفیاء عظام کی کاوشوں سے آج مسلمانوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے اور محض ایشیاء برصغیر میں مسلمان 60 کروڑ کی تعداد میں موجود ہیں یہ سب صوفیاء کے کردار کی بدولت ہے۔ صوفیاء کا کردار روز روشن کی طرح عیاں ہے(بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان آرٹس کونسل میں علمت ملتان کے زیر اہتمام ''اسلام اور دور حاضر میں صوفیاء کا کردار کے موضوع پر دیئے گئے اپنے خصوصی لیکچر کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوفیاء نے محبت امن اور رواداری کا درس دیا جس سے اسلام تیزی سے پھیلا اور اسلام کو بے پناہ تقویت ملی۔ آج بھی ہم اگر اولیا کی تعلیمات پر عمل کریں تو یہ معاشرہ آج جنت نظیر بن جائے اولیاء صوفیا نے عمل کے ذریعے دین پھیلایا اور وہ عظیم لوگ اخلاق کا اعلیٰ مرقع تھے صوفی انسان کو خدا سے روشناس کرانے کا ذریعہ بھی ہیں۔ ہمیں صوفیاء کی تعلیمات کو اپنانا ہوگا۔ اس موقع پر نسیم عادل، سجاد جہانیہ، رانا تصویر احمد، عبدالمحسن شاہین،وقار طیب نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ تلاوتِ قرآن مجید وترجمہ پیش کرنے کی سعادت قاری محمد عبداللہ نے حاصل کی۔

پروفیسر احمد رفیق

مزید : ملتان صفحہ آخر