ہارون آباد: مضر صحت پانی کے استعمال سے شہری مہلک بیماریوں میں مبتلا

  ہارون آباد: مضر صحت پانی کے استعمال سے شہری مہلک بیماریوں میں مبتلا

  



ہارون آباد (نامہ نگار) ہارون آباد کے شہری صاف پانی کی نعمت سے محروم، شہریوں کیلئے پانی مہیا کرنے کیلئے ہاکڑہ کینال کے کنارے لگائی جانے والی ٹربائنوں کا پانی بھی آلودہ،(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

شہری صحت کے مسائل سے دوچار، شہریوں کا اعلیٰ حکام سے صاف پانی مہیا کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے شہریوں کیلئے صاف پانی مہیا کرنے کیلئے ہاکڑہ کینال کے کنارے پر ٹربائنیں لگائی گئیں لیکن بدقسمتی اب وہ پانی بھی آلودہ ہوگیا ہے جو پینے کے قابل نہیں رہا جس کے باعث آلودہ پانی استعمال کرکے عوام مختلف وبائی امراض جن میں ہیپا ٹائٹس،ٹائیفائیڈ، ہیضہ، یرقان، ایپنڈیکس جیسی مہلک بیماریوں میں تیزی سے مبتلا ہو رہے ہیں،جبکہ علاقے کا زیر زمین پانی بھی کڑوا ہونے کے باعث استعمال کے قابل نہیں ہے۔ گزشتہ دنوں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے اس علاقے کی عوام کیلئے نئی واٹر سکیم لگانے کیلئے سروے وغیرہ کئے گئے جس پر شہریوں جمیل، راحیل، ذوالفقار علی، سہیل، زاہدخان نے مطالبہ کیا اس حوالے سے شروع کرنے والے پروجیکٹ پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے تاکہ عوام کو صاف پانی جیسی نعمت کا حصول ممکن ہو سکے۔

مضر صحت

مزید : ملتان صفحہ آخر