مطالبات کے حق میں سٹیٹ لائف ملازمین کا احتجاج

  مطالبات کے حق میں سٹیٹ لائف ملازمین کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نور پور نورنگا(نمائندہ پاکستان)ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح اسٹیٹ لائف بہاول پور زون میں بھی فیلڈ ورکرز ایسوسی ایشن اور(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

ایریا منیجرزفیڈریشن کی طرف سے مکمل ہڑتال رہی۔کیش کاؤنٹرز بند ہونے کی وجہ سے دور دراز سے آئے پالیسی ہولڈرز کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اس موقع پر آل پاکستان ایریا منیجرز فیڈریشن کے صدر مہر محبوب اکبر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ورکرز کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔اپنے جائز مطالبات کے حصول کے لیے آخری دم تک لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیلز آفیسرز کیڈر کی بحالی ہمارا آئینی حق ہے۔برطرف ایریا منیجرز کو بحال کیا جائے تاکہ ادارے کی ساکھ قائم رہ سکے۔اس موقع پر فیلڈ ورکر ز ایسوسی ایشن کے صدر راؤ محمد اشرف نے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے مطالبہ کیا کہ فیلڈورکرز اور ایریا منیجرز کے سالانہ کوٹہ میں غیر قانونی اضافہ واپس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مطالبات کے حصول تک ہڑتال جاری رہے گی اور اس کادائرہ کارمزید وسیع کیا جائے گا۔ہڑتال میں ایریا منیجرز فیڈریشن اور فیلڈورکرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران چوہدری فیاض اکبر، چوہدری ارشدعلی،اصغر رسول، شاہد ندیم، چوہدری محمد عرفان،چوہدری عمیر اختر،اللہ داد سفرانی،نذیر ججہ، اجمل موہانہ، محمد بلال ترک، رانا محمد سلیم، اللہ بخش کھوکھر، نعیم اللہ و دیگر نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔مظاہرین نے اپنے حقوق کے حصول کے لیے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا کرنعرے بازی کی۔
احتجاج