زیادتی برداشت نہیں‘ عوام کو دہلیز پر انصاف فراہم کیا جائے‘ جعفر لغاری

  زیادتی برداشت نہیں‘ عوام کو دہلیز پر انصاف فراہم کیا جائے‘ جعفر لغاری

  



جام پور( نامہ نگار)لغاری خاندان کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے۔ کسی کو طاقت کو زور پر عوام پر ظلم وزیادتی برداشت نہیں کریں گے۔ لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے پولیس اور دیگر قانون ساز ادارے کام کریں۔ عوام کو ان کی دیلز پر انصاف فراہم کیا جائے یہ بات ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفرخان لغاری نے سابق ضلع وائس چیرمین راجن پور مرزا شہزاد ہمایوں کی رہاش پر لغاری گروپ کے کارکنوں اور عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی کامیاب پالیسوں کی وجہ سے کشمیر کا مسلہ بین الاقوامی سطح پر زیر بحث رہا ہے۔ جلد کشمیری اپنی منزل تک پہنچنے والے ہیں۔ مودی(بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

کو ہر محاذ پر رسوائی ملے گی۔ حلقہ کی سے الیکشن میں کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ علاوہ ازیں انہوں نے گوپانگ اقوام کی طرف سے کھوسہ اقوام کے تین نوجوانوں قتل کیے جانے پر ان کے ورثاء سے اظہار افسوس کیا اور ان کی مکمل حمایت کا وعدہ کیا۔ ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے پولیس کو ہدایت دیں۔ انہوں نے متاثرین کو کہا کہ ہر صورت اپ کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ اس موقع پر سابق ضلع وائس چیرمین راجن پور مرزا شہزاد ہمایوں۔ قاسم خان لنگرانہ۔ حسین تبسم۔ امام بخش خان لنگرانہ اور دیگر موجود تھے۔ بعدا زاں سابق تحصیل ناظم اکمل درانی کی ایلہ کی وفات پر بھی افسوس کیا۔

جعفر لغاری

مزید : ملتان صفحہ آخر