حکومت ناکام ترین‘ گڈ گورننس کے دعوے جھوٹے نکلے‘ عبدالرحمن کانجو

  حکومت ناکام ترین‘ گڈ گورننس کے دعوے جھوٹے نکلے‘ عبدالرحمن کانجو

  



کہروڑپکا(سٹی رپورٹر) ملک کی ستر سالہ تاریخ میں تحریک انصاف کی حکومت نا کام ترین حکومت ہے۔ گڈ گورننس کے دعوے جھوٹ نکلے۔ مسلم لیگ (ن) 27اکتوبر کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں اور 31اکتوبر کو جلسہ کرے گی۔ لودھراں سے کارکنوں کا بڑا قافلہ لے کر اسلام آباد جائیں گے۔ لاک ڈاؤن اور دھرنے کے حامی نہیں۔ تحریک انصاف میاں نواز شریف کی صحت کے معاملے پر منفی بیان بازی نہ کرے۔ تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں۔سابق وزیر مملکت عبدالرحمن کانجو کا مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب۔تفصیل کے مطابق گزشہ روز علی پور کانجو میں مسلم لیگ (ن) ورکر ز کنونشن (بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

سے خطاب کر تے ہوئے سابق وزیر مملکت اور مسلم لیگ کے ڈویژنل صدر الحاج عبدالرحمن کانجو نے کہا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 27اکتوبر کو لودھراں میں اجتماع منعقد کریں گے اور ریلی نکالی جائے گی۔ جبکہ 31اکتوبر کے اسلام آباد جلسہ میں قیادت کے حکم پر بھر پور شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو کہتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کا ورکر گھر سے نہیں نکلتا وہ یہ کنونشن بھی دیکھ سے اور 95کی تحریک نجات بھی یاد رکھیں۔ مسلم لیگ (ن) لاک ڈاؤن اور دھرنوں کی سیاست کی حامی نہیں مگر ہم یہ بھی کہتے ہیں کہ ہماری پارٹی قیاد ت کو دیوار کے ساتھ نہ لگا یا جائے۔ میاں نواز شریف محسن پاکستان ہیں ان کی بیماری پر منفی تبصرے اور سیاست نہ کی جائے۔جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، موٹر ویز کا جال بچھا یا، ملک کے امن و امان کو بحال کیا اور 12ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گریڈ میں شامل کی۔افسوس کہ آج ان کو غدار کہا جا تا ہے میں نے میاں نواز شریف، شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، رانا ثنا ء اللہ جیسے لوگ بہت کم دیکھے ہیں جو اپنی قوم اور ملک سے بے حد محبت رکھتے ہیں۔ موجودہ حکومت نے غریب سے ایک وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے۔ عبدالرحمن کانجو نے کہا کہ ہم مرکزی قائدین کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا اور مجھے پارٹی کا ڈویژنل صدر بنایا۔ یکم نومبر سے تنظیم سازی کریں گے اور متحرک ورکرز کو آگے لائیں گے۔ورکر ز کنونشن میں ضلع بھر سے سابق چیئر مینز، کونسلر ز، ناظمین کے علاوہ پارٹی کارکنوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی اور وقفے وقفے سے نواز شریف کے حق میں نعرے بازی بھی ہوتی رہی۔کنونشن میں راجن سلطان پیرزادہ، پیر عامر اقبال شاہ، اقبال پھٹان، عاصم اتیرا، سعد کانجو، نصیب گجر، چوہدری محمد علی، ملک اکرم ارائیں، منور خدائی، شہباز فخر، ملک فانی اعوان، جنید لودھرا، میاں علیم بریار، شیخ رضوان ودیگر بھی موجود تھے۔جبکہ قاری عبدالرحمن جبلہ نے میاں نواز شریف کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔ دریں اثنا حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔مہنگائی کے باعث غریب عوام کیلئے روٹی کمانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔مہنگائی سے تنگ عوام حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔موجودہ حکومت کا ایک کروڑ نوکریاں اور 50لاکھ گھر دینے کا وعدہ بھی پورا ہوتا نظر نہیں آرہا۔سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا تھا۔ان کی خراب صحت پر تشویش ہے۔ حکومتی پالیسیوں سے نالاں علمائے کرام بھی دھرنا دینے پر مجبور ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایم این اے عبدالرحمٰن خان کانجو نے صدر وسیب اتحاد دھنوٹ رانا محمد تحسین کے فیض آباد زرعی فارم پر وسیب اتحاد دھنوٹ کے نو منتخب عہدیداران،ممبران و شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چوہدری محمد اسلام،میاں ولی محمد کاشف،حاجی گلزار حسین مغل،رانا عابد علی،رانا محمد ارشد خاں،ملک محمد صدیق نائچ،رانایوسف علی خاں،ملک ظہور احمد فرحت،ملک محمد عاطف،مہر محمد اقبال نمبر دار،یاسر عزیز،راؤ محمد ناصر،رانا ظفر یاب،رانا بشیر احمد،رانا ملک محمد،احمد رضا،عاشق خان بھٹہ،سید شوکت شاہ،سید عباس شاہ،راشد عباسی،غلام رسول، یٰسین نواز،ملک شہزاد احمد ڈاہاسمیت لوگوں کی کثیر تعداد شامل تھی۔

عبدالرحمن کانجو

مزید : ملتان صفحہ آخر