سوئی گیس ٹیم پر شہریوں کا تشدد‘ مقدمہ درج

  سوئی گیس ٹیم پر شہریوں کا تشدد‘ مقدمہ درج

  



ملتان (وقا ئع نگار) سوئی گیس ٹیم کی کمپریسر کے خلاف کاروائی کے لئے جانے والی ٹیم کو گھر والوں نے تشدد کا نشانہ بنا کرزخمی کردیا(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

،جس پر پولیس تھا نہ قطب پور میں نیسوئی گیس آفیسر کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیل کے مطابق سوئی گیس ا?فیسر زین کی زیر نگرانی ٹیم بستی دائرہ میں کمپریسر کے خلاف کا روائی کر نے کے لئے گئی تو شہری ابرار کے گھر سے کمپریسر بر آمد ہوا جس کا میٹر اتارنے لگے تو ابرار نے زین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان سے اتارا گیا میٹر بھی چھین لیا۔زین کی درخواست پر پو لیس تھانہ قطب پور نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر