بیٹ عیسن والا میں دریائی کٹاؤ انتظامات نہ ہونے پر مکین سراپا احتجاج

  بیٹ عیسن والا میں دریائی کٹاؤ انتظامات نہ ہونے پر مکین سراپا احتجاج

  



*سنانواں (نمائندہ خصوصی) سنانواں کے نواحی علاقہ بیٹ عیسن والا میں دریائی کٹاؤ کا سلسلہ جاری ہے سیکنٹروں ایکٹر اراضی کئی(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

سالوں سے دریا برد ہوچکی ہے لیکن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریائی کٹاؤ کو روکنے کے لئے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے علاقہ مکین سراپا احتجاج*دریا سندھ کے کنارے بیٹ عیسن والاپر دریائی کٹاؤ سے متاثرہ افراد سراپا احتجاج سنانواں کے علاقیبیٹ عیسن والا میں دریائے سندھ کے کٹاو کا سلسلہ جاری ہے بیٹ عیسن والا جنگل بھی دریائی کٹاؤ کی زد میں ہے درخت بھی دریا برد ہونے لگے دریائی کٹاؤ کو روکنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ایری گیشن کی جانب سے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے علاقہ مکینوں کاکہنا ہیدریائی کٹاؤ کی وجہ سے ہماری کئی ایکٹر زمین دریا برد ہوچکی ہے مقامی زمیندار وں کا کہنا ہے گورنمنٹ کا 40 مربع سے زیادہ دریا برد ہو چکا ہے علاقہ مکینوں نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ ہے کہ یہاں بند تعمیر کروایا جائے تاکہ ہماری بستیاں اور ہماری زمینیں بچ سکیں۔

دریائی کٹاؤ

مزید : ملتان صفحہ آخر