حادثات میں 2افراد جاں بحق‘ متعد زخمی

  حادثات میں 2افراد جاں بحق‘ متعد زخمی

  



رحیم یار خان‘ ترنڈہ محمد پناہ‘ راجن پور (بیورو رپورٹ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی) مختلف حادثات میں 2افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تفصیل کے مطابق خانپورکارہائشی30سالہ محمد یوسف جوکہ کام کے سلسلہ میں موٹر (بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

سائیکل پرسوار ہوکر جارہاتھا کہ مسلم چوک کے قریب قومی شاہراہ پر پیچھے سے آنیوالے تیز رفتار ٹرالر نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود محمد یوسف جانبرنہ ہوپایااور دم توڑگیا جبکہ مختلف حادثات میں شدید زخمی ہونے والے29افراد جن میں خانپورکارہائشی11سالہ علی حیدر‘جمالدین والی کی 28 سالہ سونیا بی بی‘سونمیانی کی18سالہ آسیہ بی بی‘ لیاقت پور کی25سالہ خالدہ بی بی‘ بدلی شریف کی 25 سالہ شاہینہ بی بی‘ میر پور ماتھیلو کا50سالہ اللہ وسایا‘ ابوظہبی کالونی کا40سالہ محمدسلیم‘ ٹبی لاڑاں کا20 سالہ وقاراحمد‘ کوٹ سبزل کا25سالہ حبیب اللہ‘ بغداد کالونی کا50سالہ محمداسلم وغیرہ کو شامل ہیں۔ ان افراد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ کچی محمد خان کے رھائشی جام مختیار کا 12 سالہ بیٹا محمد بلال مدرسہ جانے کیلئے اکبر چوک ترنڈہ محمد پناہ پے قومی شاہراہ کراس کرتے ہوئے تیز رفتار ٹریلر کی زد میں اکر شدید زخمی ہوگیا اور ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا جبکہ موٹرروے پولیس نے بروقت کاروائی کر کے ٹریلر کو قبضہ میں لے کر ابتدائی رپورٹ درج کرلی ہے۔ انڈس ہائی وے پر الفرید کمپنی کی نان اے سی بس ماچھی والا کے قریب الُٹ گئی جس کے نتیجہ میں بس میں سوار بارہ مسافر زخمی ہوگئے حادثے میں دو مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے حادثہ کے زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوآرٹر ہسپتال جام پور منتقل کردیا گیا جہاں اُنہیں طبی امداد دی جارہی ہے موقع پر موجود افراد کے مطابق حادثہ موٹرسائیکل سوار کوبچاتے ہوئے پیش آیا ہے۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر