چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خان سرکاری دورہ پر امریکہ روانہ

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خان سرکاری دورہ پر امریکہ روانہ

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم خان سرکاری دورہ پر امریکہ روانہ ہو گئے،جس کے بعد سینئر ترین جج جسٹس مامون رشید شیخ نے لاہور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدہ کاحلف اٹھا لیا۔ جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے ان سے حلف لیا،حلف برداری کی سادہ و پروقار تقریب لاہور ہائی کورٹ کے ججز لاؤنج میں ہوئی۔مسٹر جسٹس محمد قاسم خان اور رجسٹرارلاہور ہائی کورٹ عبدالستاربھی چیف جسٹس کے ہمراہ ہیں،رجسٹرار کی عدم موجودگی میں ڈی جی ڈسٹڑکٹ جوڈیشری اشترعباس قائم مقام رجسٹرار کے فرائض انجام دیں گے۔

امریکہ روانہ

مزید : صفحہ آخر