لاہور ہائی کورٹ کے 6انتظامی افسروں کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری

    لاہور ہائی کورٹ کے 6انتظامی افسروں کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے 6انتظامی افسروں کے تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے ہیں، ڈپٹی رجسٹرار شہباز اشرف کا پرنسپل سیٹ لاہور سے ملتان بنچ، سینئر کورٹ اسسٹنٹ محمد اکمل خان کا لاہور پرنسپل سیٹ (پول)سے بہاولپور بنچ (پول)اورڈپٹی رجسٹرار خادم حسین کا ملتان بنچ سے پرنسپل سیٹ لاہور تبادلہ کردیاگیاہے،ملتان بنچ کے ڈپٹی رجسٹرارجوڈیشل سجاد احمدکا تبادلہ کرکے انہیں ملتان بنچ میں ہی ڈپٹی رجسٹرار (جنرل)مقررکردیاگیاہے۔ علاوہ ازیں کیئر ٹیکر بابر علی کا ملتان بنچ سے چیف جسٹس ہاؤس لاہور اورسینئر آفس کوآرڈینیٹر غلام رسول عارف کا چیف جسٹس ہاؤس لاہور سے ملتان بنچ تبادلہ کیاگیاہے۔

تبادلے

مزید : صفحہ آخر