شاہد خاقان کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت نہ دینے کا اقدام چیلنج

  شاہد خاقان کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت نہ دینے کا اقدام چیلنج

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن) کے راہنماشاہد خاقان عباسی کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اجازت نہ دینے کا اقدام کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیاہے،یہ درخواست ان کے حلقہ کے ووٹرسابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ناصر چوہان ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیاہے کہ شاہد خاقان عباسی منتخب رکن اسمبلی ہیں،قانون کے تحت کسی رکن اسمبلی یاحلقے کے عوام کونمائندگی کے حق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا، شاہدخاقان عباسی پر لگائے گئے الزامات ثابت نہیں ہوئے مگر انہیں اسمبلی اجلاسوں سے شرکت سے روک دیاگیاہے۔

اجازت

مزید : صفحہ آخر