ملک میں ہنگامی صورتحال نہیں،آرڈیننس کیوں جاری کئے گئے؟شیری رحمان

  ملک میں ہنگامی صورتحال نہیں،آرڈیننس کیوں جاری کئے گئے؟شیری رحمان

  



اسلام آباد(آئی این پی) پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے 15 آرڈیننس جاری کئے ہیں، جن کا کسی بھی "قومی ہنگامی صورتحال" سے تعلق نہیں ہے، نیب آرڈیننس کا مقصد جیلوں میں سیاسی قیدیوں کے حقوق کو نشانہ بنانا ہے، صرف سیاسی مخالفین کا احتساب ہو رہا ہے، وزیر اعظم خود نیب زدہ ہیں۔جمعرات کو پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے 15 آرڈیننس جاری کئے ہیں، جن کا کسی بھی "قومی ہنگامی صورتحال" سے تعلق نہیں ہے، نیب آرڈیننس کا مقصد جیلوں میں سیاسی قیدیوں کے حقوق کو نشانہ بنانا ہے، بہت سے سیاسی قیدی زیر تفتیش ہیں، شیری رحمان نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے عدالتی انصاف سے پہلے حزب اختلاف پر تشدد کیا جائے۔

شیری رحمان

مزید : صفحہ آخر