ملک کو پولیو فری بنا کر ہی دم لیں گے، عوام میں شعور بیدار کرنا انتہائی ضروری: صدر مملکت

    ملک کو پولیو فری بنا کر ہی دم لیں گے، عوام میں شعور بیدار کرنا انتہائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو پولیو فری بناء کر ہی دم لیں گے۔ جمعرات کو پولیو کے عالمی دن پر پیغام میں انہوں نے کہاکہ پولیو کا عالمی دن اس موذی مرض  کے خاتمہ کے عزم کی تجدید کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک سے پولیو کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کو پولیو فری بنا کر ہی دم لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں بین الاقوامی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ہم اپنے عالمی شراکت داروں کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں عوام میں پولیو ویکسی نیشن کے بارے میں شعور پیدا کرنا ہو گا۔
صدر مملکت

مزید :

صفحہ آخر -