سربراہ پاک بحریہ کا گوادر اور ماڑہ میں نیول تنصیبات، اگلے مورچوں کا دورہ 

سربراہ پاک بحریہ کا گوادر اور ماڑہ میں نیول تنصیبات، اگلے مورچوں کا دورہ 

  



 کرا چی (آ ئی این پی)امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے گوادر اور اورماڑہ میں نیول تنصیبات اور اگلے مورچوں کا دورہ کیا ہے، جمعرات کو ترجمان پاک بحریہ نے بتا یا کہ نیول چیف ظفر محمود عباسی کو سی پیک کے سمندری دفاع سمیت دیگر پیشہ وارانہ تیاریوں اور جنگی حکمت عملی پر بریفنگز دی گئیں،گوادر میں امیرالبحر سے چائینیز اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین ژانگ باو ژونگ نے خصوصی ملاقات کی، جس میں سی پیک اور گوادر پورٹ کی وسعت سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،پاک بحریہ کے ترجمان نے مز ید  بتایا کہ گوادر میں امیرالبحر کو سی پیک میری ٹائم سیکیورٹی ٹاسک فورس 88 کی کارکردگی اور اس کی بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں پر بریفنگ دی گئی،اس کے علاوہ نیول چیف نے بحری بیڑے کی تنظیم نو کے بعد گوادر اور اورماڑہ کی سمندری حدود میں تعینات سرفس ٹاسک گروپس کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر امیرالبحر کو ممکنہ خطرات اور پاک بحریہ کی جوابی حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگز دی گئیں، نیول چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا،دورے کے دوران ایڈمرل نے گوادر اور اورماڑہ میں مختلف آپریشنل، تربیتی اور انتظامی منصوبوں کے سنگ بنیاد بھی رکھے۔

  نیول چیف

مزید : صفحہ آخر