وزارت مذہبی امور اور ہوپ کے  زیر اہتمام دوسری مشاورتی حج  ورکشاپ کل پشاور میں ہو گی

    وزارت مذہبی امور اور ہوپ کے  زیر اہتمام دوسری مشاورتی حج  ورکشاپ کل پشاور ...

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور اور ہوپ کے زیر اہتمام دوسری مشاورتی حج ورکشاپ کل پشاور میں ہو گی،میزبانی کے فرائض ڈائریکٹر حج شکیل سیٹھی اور چیئرمین ہوپ کامران زیب انجام دیں گے،حج 2020ء کی  تیاریوں کے لیے کراچی کے بعد پشاور میں ہونے والی حج کانفرنس میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری،وفاقی سیکرٹری مذہبی امور میاں مشتاق احمد اور جوائنٹ سیکرٹری حج زینت حسین بنگش کو بھی خصوصی دعوت دی گئی ہے،حج2020ء کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کرام حج 2019ء کا تجربہ بتائیں گے اورحج2020ء کے لیے تجاویز دیں گے،ہوپ کے سابق چیئرمین ثناء اللہ،مسعود شنواری،فیصل صبوری،وحید اللہ بھی شریک ہوں گے،وزارت مذہبی امور کے حج سیکشن کے ذمہ داران بھی شریک ہوں گے۔ 

 حج ورکشاپ

مزید : صفحہ آخر