افغان فورسز اور طالبان میں جھڑپیں، 8جنگجو ہلاک، 5زخمی، کابل میں طالبان کا بڑا اسلحہ گودام ضبط

  افغان فورسز اور طالبان میں جھڑپیں، 8جنگجو ہلاک، 5زخمی، کابل میں طالبان کا ...

  



کابل(آئی این پی)افغانستان کے صوبہ سرائے پل میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے مابین جھڑپ کے نتیجے میں 8طالبان ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے،دوسری جانب افغان حکومت اور نیٹو فورسز کی ناک کے نیچے سکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دارالحکو مت کابل میں طالبان کے ایک بڑے اسلحہ گودام کو چھاپہ مار کر قبضے میں لے لیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبہ سر ا ئے پل میں افغان سکیورٹی فورسز کیساتھ جھڑپوں کے حوالے ترجمان 209شاہین آرمی کور کے نمائندے نے میڈیا کو بتایا اس کارروائی میں سکیورٹی فورسز کو فضائیہ کی مدد حاصل رہی،جھڑپ کے دوران دہشتگردوں کی پانچ موٹرسائیکلیں بھی تباہ کر دی گئیں۔دوسری جانب افغان دارالحکومت کابل میں طالبان کے بڑے اسلحہ گودام کو چھاپہ مار کر قبضے میں لینے کے حوالے سے کابل گیریژن کے کمانڈنٹ پریس آفس نے میڈیا ٹاک میں بتایا کابل 111ڈویژن کے عہدیداروں نے صوبہ کابل کے ضلع موسہی میں مصدقہ اطلاع پر کلیئرنگ آپریشن شروع کیا جس میں طالبان کا گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد ہوا جس پر سکیورٹی فورسز نے قبضہ کر لیا۔اس ذخیرے میں متعدد بھاری و ہلکے ہتھیار برآمد ہوئے۔

افغانستان جھڑپیں 

مزید : صفحہ آخر