ملک کو اس وقت منفی سیاست نہیں استحکام کی ضرورت ہے،چوہدری سرور 

 ملک کو اس وقت منفی سیاست نہیں استحکام کی ضرورت ہے،چوہدری سرور 

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ووٹ نہ دینے پراپوزیشن احتجاجی مارچ کے ذریعے عوام سے انتقام لینا چاہتی ہے۔عوام دشمن عناصر نہیں چاہتے کہ پاکستان آگے بڑھے اورترقی کی راہ پر گامزن ہو۔ ملک کو اس وقت منفی سیاست کی نہیں بلکہ استحکام کی ضرورت ہے۔27اکتوبر کو بھارت کے خلاف یوم سیاہ کے دن اپوزیشن کا حکومت کے خلاف احتجاج انکے عزائم بے نقاب کر رہا ہے۔پاکستان کے عوام نے تحریک انصاف کی حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے اپوزیشن بھی اس مینڈ یٹ کا احترام کر ے۔ وہ جمعرات کے روز گور نر ہاؤس لاہور میں تحر یک انصاف کے سندھ سے تعلق رکھنے والے4ایم پی ایز ارسلان تاج،راجہ اظہر،عدیل احمد اور سدرہ عمران سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔گور نر پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ ملک اور حکومت کو عدم استحکام کا شکارکرنے کا ایجنڈا چھوڑ کر ملک اور قوم کے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے اور سیاست کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک برس کے دوران بے پناہ محنت کیساتھ ملک کو درست سمت گامزن کردیا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے عوام صرف ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں تاہم کچھ عناصر نہیں چاہتے کہ پاکستان آگے بڑھے اورترقی کی راہ پر گامزن ہو۔

چوہدری سرور

مزید : صفحہ آخر