مولانا کا نوازشریف کو فون، خریت دریافت کی، مارچ کی حمایت پر شکریہ اداکیا

  مولانا کا نوازشریف کو فون، خریت دریافت کی، مارچ کی حمایت پر شکریہ اداکیا

  



لاہور(جنرل رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی) جمیعت علماء اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ (ن) کے تا حیات قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو ٹیلیفون کیا ہے،ذرائع کے مطابق اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے نوازشریف کی خیریت دریافت کی ہے۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے نوازشریف کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے میاں نواز شریف کا ان کے آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کے اعلان اور اس کی حمائت کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔زرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اس تشویش ناک حالت میں بھی نوازشریف نے آزادی مارچ میں مسلم لیگ کے کارکنان کی بھرپور شرکت کا اعادہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے شہباز شریف سے بھی گفتگو کی ہے۔

فضل الرحمان فون

مزید : صفحہ اول