مریم نوا ز کی والد کے پاس رہنے دیا جائے، نواز شریف کی صحت کیلئے دعاگو، پارٹی رہنما منفی بیان باز ی سے گریز کریں: عمران خان 

    مریم نوا ز کی والد کے پاس رہنے دیا جائے، نواز شریف کی صحت کیلئے دعاگو، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد، لاہور (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے سیاسی اختلافات کے باوجود نواز شر یف کی صحت کیلئے دعا گو ہوں، تمام متعلقہ حکام سے کہا ہے نواز شریف کو مکمل سہولتیں دی جائیں۔اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے ورلڈ بینک کی رپورٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا آسان کاروبار سے متعلق ہمارے منشور کا ایک اور وعدہ پورا ہوا، پاکستان نے عالمی بینک کی رینکنگ میں تاریخ کی سب سے بڑی بہتری حاصل کی۔عمران خان کا کہنا تھا ایک سال میں رینکنگ میں 28 درجے بہتری آئی، پاکستان 136 ویں سے 108 ویں نمبر پرآگیا، آخری دہائی میں پاکستان 50 درجے پیچھے چلا گیا تھا، سال 2020 تک پاکستان سرمایہ کاری کیلئے بہترین ممالک میں شامل ہوگا، دریں اثناء وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی صحت سے متعلق منفی بیان باز ی سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا اپوزیشن کی تنقید، سیاسی بیانات کا بھرپور جواب دیا جائے تا ہم نواز شریف کی صحت سے متعلق منفی بیان بازی نہ کی جائے، خود وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعا او ر نیک خواہشات کااظہار کیا گیا جبکہ وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے بھی وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثما ن بزدار کی جانب سے نواز شریف کی عیادت کی اورنیک خواہشات کااظہارکیا۔دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے یوم اقوام متحدہ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا اقوام متحدہ ناانصافی اور ظلم و جبر کیخلاف امید کی کرن ہے، مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی جاری ہے، سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق آج مقاصد اور اصولوں کیلئے حمایت کی توثیق کا دن ہے، پاکستا ن کو بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے اقوام متحدہ میں کردار پر فخر ہے، جموں و کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود پرانے مسائل میں سے ایک ہے،جبکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال ظلم و جبر اور استبدادی قبضے کی مثال ہے اور جموں و کشمیر کے مظلوم عوام عالمی برادری کے کئے جانیوالے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے آزادانہ استعمال کے وعدے کے ایفا ہونے کے آج بھی منتظر ہیں۔
عمران خان 


اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات مبارکہ تمام انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے جس کی پیروی کرکے ہم صحیح معنوں میں مکمل مسلمان اور کامیابیوں کی منازل طے کر سکتے ہیں، اگر ہم نے اقوام عالم میں اپنا مقام حاصل کرنا  اور عظیم قوم بننا ہے تو ہمیں ریاست مدینہ کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ جمعرات کو وزیرِ اعظم عمران خان سے جید مشائخ عظام کے وفد نے ملاقات کی جس میں مسئلہ کشمیر خصوصاً وزیرِ اعظم کی جانب سے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پرکشمیرکی صورتحال کو اجاگر، دین اسلام کے اصل تشخص کو پیش کرنے، ناموس رسالت کے تحفظ اور اسلام فوبیاکے تدارک کے حوالے سے کی جانیوالی تاریخی تقریر، ملک میں نوجوان نسل کو صوفیائے کرام کی تعلیمات سے روشناس کرانے کے سلسلے میں وزیرِ اعظم کی جانب سے یونیورسٹیوں میں سیرت چیئرز اور القا در یونیورسٹی کے قیام جیسے منصوبوں، غرباء اور نادار افراد کیلئے ملک بھر میں احساس پروگرام کے تحت لنگر خانوں کا قیام،اسلام کی ترویج، اسلامی شخصیات اور اسلام کے تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے ترکی اور ملائیشیا کے تعاون سے میڈیا ہاؤس کے قیام کے منصوبے اور ملکی استحکام و تعمیر و ترقی  کیلئے موجودہ حکومت کے اقدامات اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد سے خطاب میں وزیرِ اعظم کا مزید کہنا تھا ہمارے نبی کریم ؐ کی حیاتِ مبارکہ کا ہر پہلو تاریخ میں محفوظ ہے جس کی پیروی کرکے ہم اپنی زندگیوں کو سنوار سکتے ہیں۔ جامعات میں سیرت چیئرز کے قیام کا مقصد آنحضور ؐ، کی حیاتِ مبارکہ اور اسلام کے بارے میں جامع تحقیق، طالب علموں اور نوجوان نسل کواس سے آگاہی فراہم کرنا ہے،پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر ڈھالنے کا خواب ان کا دیرینہ مشن ہے،جسے عملی جامہ پہنانے کی طرف پیش قدمی کیلئے کوشاں ہوں اور علماء ومشائخ کرام سمیت پوری پاکستانی عوام سے معاونت کا طلبگار ہوں۔وزیرِ اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا جدید ٹیکنالوجی کے دور میں نوجوان نسل کو بیرونی ثقافتی یلغار سے محفوظ رکھنے،اسلام کے تشخص اور اپنی روایات،تہذیب و تمدن سے روشناس کرانے کیلئے ضروری ہے قومی تشخص اور خصوصاً صوفیائے کرام کی تعلیمات کو اجاگر کیا جائے۔ وفد میں شامل مختلف علما کرام اور مشائخ نے بھی اپنے خیالات کا اظہارکیا،وزیرِ اعظم کو اقوام متحدہ میں کی جانیوالی تاریخی تقریر پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا وزیرِ اعظم نے جس مدبرانہ اور ماہرانہ اندانہ  میں اسلام کی تعریف کی اس نے نہ صرف اسلام کے اصل تشخص بلکہ دنیا بھر میں پھیلے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی ہوئی
وزیر اعظم

مزید :

صفحہ اول -