کانگریس کمیٹی کا ”فیس بک“ پر سیاسی ڈس انفارمیشن روکنے میں ناکامی کا الزام 

    کانگریس کمیٹی کا ”فیس بک“ پر سیاسی ڈس انفارمیشن روکنے میں ناکامی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(اظہر زمان، خصوصی رپورٹ) مقبول سوشل میڈیا ”فیس بک“ کے بانی اور چیف ایگزیکٹو مارک زوکر برگ کو اس وقت کانگریس کے سامنے شدید نکتہ چینی کا سامنا کرنا پڑا جب ان پر الزام لگا کہ وہ آئندہ انتخابات کے بارے میں اشتہاروں میں سیاسی ڈس انفارمیشن کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔فیس بک نے ایک متنازعہ ڈیجیٹل کرنسی ”لبرا“ متعارف کرائی ہے جس کی وضاحت کیلئے انہیں کانگریس کی فنا نشل سروسز کمیٹی کے سامنے طلب کیا گیا تھا جہاں دوسرے امور بھی زیر بحث آئے،خصوصاً آئندہ صدارتی و دیگر انتخابات میں جو سیاسی اشتہارات فیس بک پر چل رہے ہیں ان کے بارے میں بہت سے سوالات پیدا ہو رہے ہیں، کانگریس کمیٹی کا موقف یہ تھا ان میں پیش کئے جانیوالے حقائق کو چیک کرنا ضروری ہے۔ فیس بک کے سربراہ نے کمیٹی کے سامنے سخت چبھتے ہوئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا  فیس بک پر پوسٹ ہونیوالے مواد کو چیک کرنے کا ہمارا ایک نظام ہے جو ہو سکتا ہے اتنا کارگر نہ ہو لیکن میں کسی صورت سیاستدانوں کیلئے پولیس مین نہیں بن سکتا۔ وہ آئندہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے بارے میں یہ تصدیق کرنے میں بھی ناکام رہے کہ کیا نفرت پر مبنی پیغامات کو روک دیا جاتا ہے۔ قانون دانوں نے فیس بک پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ان پوسٹوں میں بچوں کے استحصال کی بہت شکایات پائی جاتی ہیں۔ مسٹر زوکر برگ نے اپنی ڈیجیٹل کرنسی ”لبرا“ کا مکمل دفاع کیا تاہم وہ دوسرے معاملات پر کمیٹی کو اطمینان بخش جوا ب نہ دے سکے۔
فیس بک

مزید :

صفحہ اول -