خیبر ٹیچنگ ہسپتال،خیبر میڈیکل کالج کے تین فیکلٹی ڈاکٹروں کی ترقیاں

  خیبر ٹیچنگ ہسپتال،خیبر میڈیکل کالج کے تین فیکلٹی ڈاکٹروں کی ترقیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (سٹی رپورٹر)بورڈ آف گورنرز کی منظوری کے بعد ڈین خیبر میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹر نورالایمان نے مندرجہ ذیل فیکلٹی ڈاکٹروں کی ترقی کے احکامات جاری کر دیے۔ڈاکٹر جمال الدین ایسوسی ایٹ پروفیسر کوپروفیسر میڈیسن ڈیپارٹمنٹ،ڈاکٹر ادریس اسسٹنٹ پروفیسرایسوسی ایٹ پروفیسر پیتالوجی ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر محسن شفیع اسسٹنٹ پروفیسرایسوسی ایٹ پروفیسر پیتالوجی ڈیپارٹمنٹ یہ فیکلٹی ممبران ایک سال پروبیشن پر ہونگے۔پروفیسر ڈاکٹر جمال الدین کو ان کے بہترین خدمات کی روشنی میں میڈیکل آئی سی یو کا انچارج بنا دیا گیا۔ اور انکی کی او۔پی۔ڈی ہر ہفتہ کے دن صبح 9 بجے ہوگی۔خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیسن ڈیپارٹمنٹ چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد ہمایون کی زیر نگرانی بہترین خدمات فراہم کر رہی ہے۔جن کی عمدہ خدمات کی وجہ سے ماضی قریب میں 5ٹرینی میڈیکل آفیسر ز نے FCPsامتحان پاس کر چکے ہے۔ اسی طرح میڈیکل ڈیپارٹمنٹ مختلف اکیڈیمک سرگرمیاں جن میں ریسرچ، پوسٹ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ ٹریننگ وغیرہ کے ساتھ ساتھ مریضوں کو خصوصی طبی سہولیات دینے پر توجہ دی جا رہی ہیں۔ڈین خیبر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر نورالایمان،ایکٹنگ میڈیکل ڈائریکٹرپروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد، ایکٹنگ ہسپتال ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عنایت الرحمان نے ترقی پانے پر ان ڈاکٹروں کو مبارک باد دی اور ساتھ ہی اس بات کی امید کا اظہار کیا کہ اب یہ فیکلٹی ممبران مزید جذبے کے ساتھ تعلیمی، طبی وریسرچ کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے کا م کریں گے