27اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا

    27اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا حکومت نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے 27 اکتوبر2019 بروز اتوار کویوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس دن پورے صوبے میں قومی پرچم سرنگوں رہے گااور مختلف تقاریب کا بھی اہتمام کیا جائے گاجس کے ذریعے مقبوضہ جموں اور کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور قابض بھارتی فوج کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا جائے گا۔