شجاعت، پرویزالٰہی سے سنجرانی اور پرویزخٹک کی اپوزیشن کے مارچ پر مشاورت
اسلام آباد/لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے قائم مقام صدر صادق سنجرانی اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویزخٹک نے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور اپوزیشن کے مارچ، دھرنے پر مشاورت کے علاوہ ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں چودھری پرویزالٰہی اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ہونے والے ٹیلیفونک رابطے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی، سالک حسین اور صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر بھی موجود تھے۔
مارچ پر مشاورت