جے یو آئی (ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کالعدم قرار، نوٹیفکیشن جاری

  جے یو آئی (ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کالعدم قرار، نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے جمعیت علماء اسلام جے یو آئی (ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کو کالعدم قرار دینے کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا۔وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نجی ملیشیا کا قیام آئین کے آرٹیکل 256 کی خلا ف ورزی ہے،جے یو آئی (ف) کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام قانون کی خلاف ورزی کا سبب بن سکتی ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے صو بو ں کو بھی انصار الاسلام کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔تین روز قبل وفاقی کابینہ نے جے یو آئی (ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلا م کو کا لعدم قرار دینے کی سفارش کی منظوری دی تھی۔قبل ازیں وزارت داخلہ کی جانب سے انصار الاسلام کو کالعدم قرار دینے کیلئے وزارت قا نو ن اور الیکشن کمیشن کو بھیجی گئی سمری میں کہا گیا تھا جے یو آئی (ف) کی ذیلی تنظیم لٹھ بردار ہے اور قانون اس کی اجازت نہیں دیتا، قانون میں کسی قسم کی مسلح ملیشیا کی اجازت نہیں۔خیال رہے چند روز قبل جے یو آئی (ف) کے باوَردی محافظ دستے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا مولانا فضل الرحمان محافظ دستے سے سلامی لے رہے ہیں۔خیبر پختونخوا حکومت نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جے یو آئی ف کے محافظ دستے کے خلاف کارروائی کا اعلان بھی کیا تھا۔
انصارالاسلام

مزید :

صفحہ اول -