بھارتی فوجی ہیلی کاپٹرمقبوضہ کشمیر  کے علاقہ پونچھ میں گر کر تباہ

    بھارتی فوجی ہیلی کاپٹرمقبوضہ کشمیر  کے علاقہ پونچھ میں گر کر تباہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(آن لائن) بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر مقبوضہ کشمیر کے علاقے پونجھ میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق  ہیلی کاپٹر میں 9 افراد کے علاوہ  بھارتی فوج کے ساوتھرن آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رنبیرسنگھ بھی سوار تھے۔یاد رہے رواں سال فروری اور مارچ  کے دوران بھارتی ہیلیکاپٹرز کے علاوہ  فضائیہ کے مجموعی طور 10 جنگی طیارے تباہ ہوچکے ہیں جن میں سے دو کو پاکستانی فضائیہ نے مار گرایا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اربوں مالیت کے طیاروں میں سے چار فنی خرابیوں کے باعث، دو آپس میں ہی ٹکرانے سے تباہ ہوئے جبکہ دو پاکستانی فضائیہ نے مار گرائے تھے۔یکم فروری 2019 کو بھارتی طیارہ میراج فنی خرابی کے باعث زمین بوس ہوگیا جب کے کچھ روز بعد 12 فروری کو بھارت کا مگ 27 تکنیکی خرابی سے گر کر تباہ ہوا۔ 19 فروری کو دو بے ہاک طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوئے۔پاکستان نے سرحدی خلاف ورزی پر 27 فروری کو بھارت کے جنگی طیارے مگ 21 اور ایس کیو 30 کو مار گرایا تھا۔
بھارتی ہیلی کاپٹر تباہ

مزید :

صفحہ اول -