تاجروں کی پنجاب سے آٹے کی ترسیل بندکرنے کیخلاف احتجاج کی دھمکی 

  تاجروں کی پنجاب سے آٹے کی ترسیل بندکرنے کیخلاف احتجاج کی دھمکی 

  



پشاور(سٹی رپورٹر)خیبرپختونخواکے تاجروں نے صوبہ پنجاب کی جانب سے پختونخواکوآٹے کی ترسیل بندکرنے کیخلاف اٹک کے مقام پراحتجاج کرنے کی دھمکی دیدی ہے جبکہ تاجروں نے پنجاب سے آٹے کی ترسیل کی بندش کی پرگہری تشویش اورمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب خیبرپختونخواکے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک بندکریں کیونکہ اس کے بھیانک نتائج مرتب ہونگے مرکزی تنظیم تاجران خیبرپختونخواکے صدرشوکت خان،شرافت علی مبارک،سیکرٹری اطلاعات جاویداختراورتاجراتحادخیبرپختونخواکے چیئرمین حاجی محمدافضل اشرف نے کہاہے کہ پنچاج کی جانب سے خیبرپختونخواکوآٹے کی فراہمی کی بندش سے صوبہ میں اٹھے کاشدیدبحران پیداہوگیاہے جس سے آٹے سے وابسطہ تاجروں کاروزگاربری طرح متاثر ہونیکاخدشہ ہے اوریہ کہ اس امرسے تاجروں میں شدیدتشویش پائی جاتی ہے انکاکہناتھاکہ پنجاب حسب معمول خیبرپختونخواکی عوام کے ساتھ ظلم وزیادتی کررہی ہے جوکہ افسوسناک ہے انہوں نے مزیدکہاکہ ملک کے تمام صوبے اوربالخصوص پنجاب خیبرپختونخواکی بجلی بلاتعطل استعمال کررہاہے جبکہ گندم اورآٹے کی فراہمی میں پنجاب خیبرپختونخواکی عوام کونظراندازکررہاہے انہوں نے خبردارکیاکہ پنجاب نے فوری طورپرخیبرپختونخواکوآٹے کی تسیل شروع نہیں کی تواٹک کے مقام پراحتجاج کانہ رکنے والاسلسلہ شروع کردیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر