یکم سے گیارہ ربیع الاول تک 11 روزہ کانفرنس پشاور میں ہوگی،مولانا حسین مدنی 

    یکم سے گیارہ ربیع الاول تک 11 روزہ کانفرنس پشاور میں ہوگی،مولانا حسین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر) انجمن تبلیغ قرآن وسنت پشاور کے جنرل سیکرٹری مولانا حسین احمد مدنی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بسلسلہ ربیع الاول گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی 11 روزہ  68 ویں سالانہ سیرت محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا انعقاد عقیدت و احترام سے کیا جائے گا انجمن کے امیر مفتی محمد شہاب الدین پوپلزئی نے پروگرامات کے شیڈول کو آخری شکل دے کر منظوری دے دی ہے جس کے مطابق پہلا جلسہ یکم ربیع الاول جامع مسجد مکی گلبہار نمبر 4 پشاور، 2 ربیع الاول جامع مسجد صدیق اکبر اخون آباد، 3 ربیع الاول جامع مسجد ابوبکر صدیق المعروف بابا جی جماعت تہکال چوک، 4 ربیع الاول جامع مسجد اقصی نزد نوتھیہ پھاٹک صدر، 5ربیع الاول جامعہ فیض القرآن والسنہ نسیم ٹاون بیرون یکہ توت، 6 ربیع الاول چوک نمک منڈی، 7 ربیع الاول چوک فاروق اعظم کوہاٹی گیٹ،8ربیع الاول چوک ناصر خان، 9ربیع الاول چوک ہشتنگری، 10 ربیع الاول چوک گھنٹہ گھر، 11 ربیع الاول چوک ختم نبوت قصہ خوانی بازار میں گیارھواں اور آخری جلسہ منعقد ہوگا مولانا حسین احمد مدنی نے کہا کہ مزکورہ کانفرنس سے علامہ منظور مینگل آف کراچی، علامہ خاور سفیان چشتی آف اوکاڑہ، علامہ اظہار الحق فارقی آف پنجاب،خطیب اہلسنت مولانا حزب اللہ جان آف چارسدہ،خطیب ختم نبوت  مولانا قاری اکرام الحق آف مردان خصوصی خطاب فرمائینگے۔