سلامتی کونسل کشمیر میں دہشت کا راج ختم کرانے کیلئے اقدامات کرے: شاہ محمود قریشی 

سلامتی کونسل کشمیر میں دہشت کا راج ختم کرانے کیلئے اقدامات کرے: شاہ محمود ...

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کشمیر میں دہشت کا راج ختم کرانے کیلئے اقدامات کرے‘وادی میں صورحال گھمبیر ہوچکی ہے،کونسل قراردادوں کے ذریعے تنازعہ حل کرایا جائے۔جمعرات کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یوم اقوام متحدہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ نے عالمی امن وسلامتی، انسانی حقوق و انسانی عظمت کے فروغ کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کیا، کثیر الملکی تعاون ہمیشہ سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک بنیادی جزو رہا، بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں صورحال مخدوش و گھمبیر ہوچکی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ تنازعہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر آج بھی حل طلب مسئلہ کے طور پر موجود ہے، سلامتی کونسل جموں وکشمیر میں دہشت کا راج ختم کرانے کے لیے اقدامات کرے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے تنازعہ جموں وکشمیر حل کرایا جائے۔

 شاہ محمود قریشی

مزید : صفحہ اول