موٹر سائیکل چور اور مشتبہ افراد گرفتار، پانچ عدد مسروقہ موٹر سائیکل اورجدید اسلحہ برآمد

  موٹر سائیکل چور اور مشتبہ افراد گرفتار، پانچ عدد مسروقہ موٹر سائیکل ...

  



 پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس نے چارسدہ روڈ کے تجارتی مراکز پر شہریوں سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کا سراغ لگا کر مرکزی ملزم سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں مسروقہ موٹر سائیکل ریسیور بھی شامل ہے جو موٹر سائیکل چور ملزمان سے مسروقہ موٹر  سائیکل اونے پونے داموں خرید کر جعلی دستاویزات بنانے کے بعد سادہ لوح افراد کو فروخت کرتا تھا، تینوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے پانچ عدد مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، جن سے مزید تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق مدعی خالد شاہ ولد سخی جان سکنہ قاضی کلے نے تھانہ خزانہ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ شیروجھنگی کسی کام کی غرض سے آیا تھا جہاں ٹمبر مارکیٹ کے سامنے کسی نامعلوم ملزمان نے اس سے موٹر سائیکل چوری کر لی جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی رورل علی بن طارق نے چوری کی واردات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی چمکنی خان زیب خان اور ایس ایچ او تھانہ خزانہ ابراہیم خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر تجارتی مراکز پر شہریوں سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کا سراغ لگا کر گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیاایس ایچ او تھانہ خزانہ ابراہیم خان نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرنے کے ساتھ ساتھ چارسدہ روڈ کے تجارتی مراکز پر سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جس کے دوران واردات میں ملوث مرکزی ملزم فضل مولا عرف فضلے ولد سرور خان سکنہ لنڈے سڑک اور ابو بکر ولد نوروز سکنہ شیروجھنگی کو گرفتار کر لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر تے ہوئے مسروقہ موٹر سائیکل ریسور سید ایاز ولد خائستہ خان سکنہ متنی کو اونے پونے داموں فروخت کرنے کا انکشاف کیا جس پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ریسور سید ایاز کو بھی گرفتار کر لیا، تینوں ملزمان کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے پانچ عددمسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے جن سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ایک اور اہم کارروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ خزانہ ابراہیم خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سنگین واردات کی غرض سے موجود دو مسلح ملزمان مسافر ولد سید رحمن ساکن واحد گڑھی اور ناحید ولد حیات گل ساکن رام کشن کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے جدید خود کار اسلحہ ایک ضرب کلا شنکوف، دو عدد پستول اور 92 عدد کارتوس برآمد کر کے گرفتار کر لیا، دونوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس کے دوران ان سے اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جار ہی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر