افغان سرحد، باڑ کا کام کے پی کے میں مکمل،بلوچستان میں 20 فیصد رہ گیا،اعجاز شاہ

افغان سرحد، باڑ کا کام کے پی کے میں مکمل،بلوچستان میں 20 فیصد رہ گیا،اعجاز شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر)اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام خیبر پختونخوا میں تقریبا مکمل کر لیا گیا ہے، بلوچستان میں 20 فیصد کام باقی ہے، باڑ لگنے سے سمگلنگ کا خاتمہ ہو گا، اسلام آباد میں کنٹینر احتیاطا لگائے گئے ہیں، سی ڈی اے کا ڈھانچہ بدلنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، ماہرین پر مشتمل بورڈ بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں کیا۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین راجہ خرم شہزاد نواز کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں باہمی قانونی معاونت کے بل 2019پر غور کیا گیا۔ سپیشل سیکرٹری داخلہ وحید الدین نے کمیٹی کو بتایاکہ بیرون ممالک سے باہمی قانونی تعاون مانگیں تو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دیگر ممالک کہتے ہیں کہ آپکی باہمی قانونی معاونت کی کوئی اتھارٹی نہیں۔ ہم نے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں نئے بل میں باہمی قانونی معاونت کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک اتھارٹی قائم کرنے کی تجویز دی ہے۔ وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کمیٹی کو بتایاکہ اسلام آباد و لاہور میں بعض سیکٹر دو بار بیچے گئے۔ سی ڈی اے کا ماسٹر پلان ساٹھ کی دہائی میں بنا آجتک ماسٹر پلان نہیں بدلا گیا۔ سمگلنگ کے انسداد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے بتایاکہ ہم نے 72 سال میں پہلی مرتبہ اینٹی سمگلنگ پالیسی مرتب کی ہے۔ ہمیں سمگلنگ سے منسلک لوگوں کو کوئی متبادل روزگار دینا ہوگا۔ اس بارے میں ہم جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرنٹئیر کور میں ناموں پر قائم تمام پلٹونوں کو ختم کردیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کمیٹی ارکان کو بتایاکہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ماضی میں تعلق رہا ہے۔ ان کا بہت احترام کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں خندقیں کھودنے کی ضرورت نہیں ہے مگر کنٹینر احتیاط لگائے گئے ہیں۔
اعجاز شاہ

مزید :

صفحہ اول -