وزیراعظم نے جو کہا ٹھوس شواہد کی بنیاد پر کہاہوگا

  وزیراعظم نے جو کہا ٹھوس شواہد کی بنیاد پر کہاہوگا

  



صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کہا ہے وزیر اعظم نے ملک کے سنیئر اینکرز کیساتھ ملاقات کرتے ہوئے جو باتیں کی ہیں وہ کسی ٹھوس شواہد کی بناء پر ہی کی ہوں گی، حکومت ہی نہیں پوری قوم کا یہی کہنا ہے اس وقت کشمیریوں کے حق میں مارچ کرنے کی ضرورت ہے اگر ہم اس وقت حکومت کیخلاف مارچ کریں گے، تو اس سے کشمیریوں کو اچھا پیغام نہیں جائے گا اس وقت ملک کو غیر یقینی کی صورتحا ل سے دو چار کرنا پاکستان دشمنوں کو مضبوط کرنے کے برابر ہو گا۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمن ملک کو انتشار کی سیاست کا شکار کرنے کی بجائے حکومت کیساتھ ملکر کشمیریوں کی آزادی کی تحریک میں حکومت کا ساتھ دیں اور وہ کام کریں جن سے کشمیریوں کو پاکستان کی سیاسی قیادت کی طرف سے مثبت پیغام جائے۔

محمود الرشید

مزید : صفحہ اول