حکومت شواہد، ثبوت دے الزام تراشی ناقابل قبول

  حکومت شواہد، ثبوت دے الزام تراشی ناقابل قبول

  



پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شہلارضا نے کہا ہے پیپلز پارٹی دھرنوں کی سیاست کی شروع سے ہی مخالف ہے اور اب بھی ہم کسی کی دھرنا سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے لیکن ہم کسی بھی اپوزیشن جماعت کے پر امن احتجاج کو اس کا آئینی و قانونی حق تصور کرتے ہیں اگر حکومت کے پاس جے یو آئی (ف)کے آزادی مارچ کے حوالے سے کسی بیرونی قوت کے ملوث ہونے کے بارے میں کوئی ٹھوس شواہد موجود ہیں تو وہ سامنے لائیں، اپوزیشن پر بغیر ثبوتوں کے کیچڑ اچھالنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں، جے یو آئی (ف) پر الزام لگانے کی بجائے حکومت ٹھوس شواہد کو بنیاد بنا کر بات کرے اگر حکومت مفروضوں پر بات کرے گی یا پھر صرف الزام تراشی کرے گی تو یہ منا سب نہیں ہے۔

شہلا رضا

مزید : صفحہ اول