یہ محض پی ٹی آئی اور اسکی سوشل میڈیا کا پروپیگنڈا ہے

یہ محض پی ٹی آئی اور اسکی سوشل میڈیا کا پروپیگنڈا ہے

  



جے یو آئی(ف) کے مرکزی رہنما مولانا امجد علی خاں نے کہا ہے موجودہ وزیر اعظم عمران خان بتائیں جب انہوں نے ماضی میں 126دنوں کا دھرنا دیا تھا تواس دھرنے کے پیچھے کونسی بیرونی قوت کی ان کو سپورٹ حاصل تھی اور کس کا ہاتھ تھا،وہ ہمارے پر امن آزادی مارچ کو تنقید کانشانہ بنانے اور اس کو بیرونی قوت کا دھرنا قرار دینے کی بجائے ہمیں پر امن آزادی مارچ کرنے دیں یہ ہمارا آئینی جمہوری و قانونی حق ہے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ہم بار بار یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم پر امن آزادی مارچ کرنا چاہتے ہیں اور ہم کسی بیرونی قوت کے اشارے پر نہیں کررہے ہیں یہ سب پی ٹی آئی اوراس کی سوشل میڈیا ٹیم کا پروپیگنڈہ ہے کہ وہ ہمارے پر امن جمہوری آزادی مارچ کو مشکو ک بنانے کی کوشش کررہی ہے۔

مولانا امجد

مزید : صفحہ اول