ڈیرہ،نامعلوم چور گھر کا صفایا کرگئے

    ڈیرہ،نامعلوم چور گھر کا صفایا کرگئے

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) تھانہ کلاچی کے گاؤں گرہ محبت میں چور گھر سے60ہزار نقدی،8تولہ طلائی اور 52تولے چاندی کے زیوارت چوری کرکے لے گئے، مالک مکان کی رپورٹ پر دو بھائیوں سمیت 3نامزد ملزمان کیخلاف چوری کامقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی کی حدود میں واقع گاؤں گرہ محبت میں چور محمد شفیع ولد خان زمان کے گھر سے 8تولہ طلائی اور52تولے چاندے کے زیورات سمیت60ہزارو روپے کی نقدی چوری کرکے لے گئے۔ کلاچی پولیس نے محمد شفیع کی رپورٹ پر ملزمان امام بخش، محمد عمران پسران صاحب جان اور عبدالستار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر