ڈیرہ،مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد،4 ملزمان گرفتار

ڈیرہ،مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد،4 ملزمان گرفتار

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) صدر پولیس نے پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم کو پناہ اور خوراک فراہم کرنے والے سہولت کار سمیت دیگرمختلف کاروائیوں میں بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمدکرکے چار ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر پولیس نے مطلوب اشتہاری ملزم محمد عباس ولد ایاز کو پناہ اور خوراک فراہمی کرنے والے سہولت کار ملزم محمد امین ولد حاجی حاکم سکنہ چہکان کو گرفتار کرلیا۔ ادھر پشہ پل اور ہمت میں ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیوں میں 5پستول30بور، 1پستول9mm، ایک رپیٹر، ایک رائفل8mm، ایک رائفل222بوراور 109مختلف بور کے کارتوس برآمد کرکے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر