مقبوضہ کشمیرمیں مکمل لاک ڈاؤن نے خطے کی سلامتی داؤ پر لگا رکھی ہے، دفتر خارجہ

     مقبوضہ کشمیرمیں مکمل لاک ڈاؤن نے خطے کی سلامتی داؤ پر لگا رکھی ہے، دفتر ...

  



  اسلام آباد (آن لائن ) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں صورتحال سے متعلق ایشیا پیسفک کے بارے میں امریکی ایوان نمائندگان کی ذیلی کمیٹی کی جانب سے عوامی سماعت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے یکطرفہ و غیر قانونی اقدامات اور مقبوضہ کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن نے انسانی بحران کی صورتحال پیدا کر رکھی ہے اور تمام خطے کی سلامتی کو داؤ پر لگا رکھا ہے۔جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے امریکی ایوان نمائندگان کی ذیلی کمیٹی کی جانب سے جنوبی ایشیاء  میں انسانی حقوق کے حوالے سے عوامی سماعت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ اگست کے بھارتی غیر قانونی اقدامات نے تمام خطے کی سلامتی کو خطرات سے دو چار کر دیا ہے۔بھارتی فورسز نے بے گناہ کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کر دی ہے، جس کے خاتمہ کیلئے تمام ارکان کی جانب سے متفقہ اور فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔عوامی سماعت میں امریکی محکمہ خارجہ کے سنیئر حکام نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا۔کانگرس ارکان نے بھارتی حکومت کی جانب سے امریکی کانگرس ارکان اور صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہ دینے پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ 

دفتر خارجہ

مزید : صفحہ اول