سرائے نورنگ،قومی وطن پارٹی کی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی

    سرائے نورنگ،قومی وطن پارٹی کی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)قومی وطن پارٹی ضلع لکی مروت نے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی اورجاری بھارتی مظالم کے خلاف نورنگ میں ریلی نکالی جس کی قیادت ضلعی صدرامیرزادہ خٹک نے کی جبکہ اس موقع پرپارٹی کے کارکنوں اور عام شہریوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ریلی قلعہ گراؤنڈ سے شروع ہوکربازارکے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی جلسے کے شکل اختیارکرگئی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیری نوجوانوں کی جدوجہد اور پاکستان کی فعال سفارتی کوششوں نے دنیاکو بھارت کامکروہ چہرہ دکھانے میں اہم کردار اداکیا، قابض انڈین فوج مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں پر مظالم کی انتہاء پر اقوام متحدہ،عالمی برادری اور مسلم حکمران کردار اداکریں اُنہوں نے مزید کہا کہ آج کشمیری قیادت مختلف انداز سے احتجاج کرکے قابض بھارتی حکومت کیخلاف احتجاج کرکے عالمی اداروں کوکشمیر یوں پر ہونے والے ظلم اور ناانصافی کی یاد دلا رہی ہے،کشمیریوں سے ہمارا رشتہ کلمے کی بنیاد پر ہے اور اسی رشتے کی وجہ سے کشمیری پاکستانی ہے اُنہوں نے کہا کہ کشمیر پا کستان کا شہ رگ ہے کشمیری ہما رے بھا ئی ہیں ہم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے بھا ئی بہنو ں کے شانہ بشا نہ کھڑے ہیں اُن کا کہنا تھا کہ پا کستان کشمیر کی سالمیت اور خود مختاری پر کو ئی سمجھو تہ نہیں کر ے گا اور کشمیریو ں کی آزادی کے لئے ہر پا کستان سر و ں پر کفن با ند ھ کر خو ن کے آخری قطر ے تک جد و جہد جا ری رکھے گااُنہوں نے کہاکہ ہندوستان ظلم اورجبرسے کشمیریوں کی تحریک آزادی دبایانہیں جاسکتاہے اُنہوں نے مزیدکہاکہ بھا رت کی مقبو ضہ کشمیر میں چیرہ دستیا ں پوری اُ مت مسلمہ کے منہ پر طمانچہ ہیں کشمیر میں جا ری مظا لم عالمی ضمیر، عالمی ادارو ں اور انسانی حقو ق کے علمبر دارو ں کے لئے کھلا چیلنج ہے اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنی قراردادو ں پر عمل کر کے ریفر نڈ م کا انعقاد کر نا چاہئے اور بھا رت کو نہتے کشمیر یو ں پر مظا لم سے روکا جا ئے اُنہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پا کستانی قوم اپنے کشمیر یو ں بھا ئیو ں کے سا تھ شا نہ بشا نہ کھڑی ہے اور خون کے آخری قطر ے تک کشمیریو ں کی آزادی کے لئے جد و جہد جا ری رکھے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر