ڈیرہ،جمعیت کی طرف سے آزادی مارچ میں شرکت کے انتظامات مکمل

  ڈیرہ،جمعیت کی طرف سے آزادی مارچ میں شرکت کے انتظامات مکمل

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)جمعیت علمائے اسلام کے ”اسلام آباد آزادی مارچ“ کے حوالے سے مقامی انتظامیہ نے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دیدی، مبینہ ذرائع کے مطابق جے یو آئی کی جانب سے مقامی انتظامیہ کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرادی گئی، دوسری طرف ضلعی انتظامیہ نے بھی حکومتی احکامات پر من و عن عمل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے ”اسلام آباد آزادی مارچ“ کی تاریخ کے قریب آنے کے ساتھ ساتھ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے آبائی حلقہ میں بھی تیاریاں اور سیکورٹی معاملات آخری مراحل میں داخل ہورہے ہیں، مبینہ ذرائع کے مطابق جے یو آئی کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو ڈیرہ اسماعیل خان شہر اور دیگر مقامات پر ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کرادی گئی ہے کہ ان کا مارچ مکمل طور پر پر امن ہوگا، اس سلسلے میں فریقین ضلعی انتظامیہ سے مکمل رابطے میں ہیں جبکہ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے بھی مرکزی اور صوبائی حکومتوں کے احکامات پر من و عن عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کسی بھی قانون شکنی کی صورت میں قانون کے مطابق مظاہرین سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر