مانع حمل ادویات خریداری، کیپرا کے رولز میں استثنیٰ کی اجازت

    مانع حمل ادویات خریداری، کیپرا کے رولز میں استثنیٰ کی اجازت

  



خیبرپختونخوا حکومت نے مالی سال2020-19 کے دوران بیرون ملک سے مانع حمل ادویات کی خریداری کے لیے محکمہ بہبودآبادی کو کیپرا کے متعلقہ رولز میں استثناء کی اجازت دیدی ہے۔یہ استثناء صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد دی گئی ہے۔واضح رہے کہ کیپرا ایکٹ 2012 کے سیکشن 14 کے تحت صوبائی حکومت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی ٹھوس جواز کی بنیاد پر کسی محکمے کو سامان وغیرہ کی خریداری کے لیے کیپرا کے متعلقہ رولز میں استثناء دے سکتی ہے۔صوبائی حکومت نے یہ استثناء بہتر عوامی مفاد کے پیش نظر دی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر