وزیر اعظم نے پی ایم سی ممبران کی تقرری کیلئے ناموں کی منظوری دیدی 

  وزیر اعظم نے پی ایم سی ممبران کی تقرری کیلئے ناموں کی منظوری دیدی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان نے پی ایم سی کے ممبران کی تقرری کے ناموں کی منظوری دیدی، پاکستان میڈیکل کمیشن کا پہلا اجلاس آئندہ ہفتے سوموار کے روزہو گا جس میں کمیشن کو فعال بنانے کے حوالے سے فیصلے کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میڈیکل کمیشن کے ممبران کی تقرری کی منظوری دیدی جسکا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق کونسل ممبران میں سرجن  جنرل آف پاکستان، صدر کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز شامل ہیں، ممبران میں روشا ظفر، محمد علی رضا، طارق حمید خان کمیشن میں شامل ہیں جبکہ تین ممبران کا تعلق سوسائٹی اور تین ممبران کا تعلق میڈیکل کے شعبے سے ہے،کمیٹی میں آغا خان یونیورسٹی کے ڈاکٹر حسن،شوکت خانم کے آصف لوئیہ، حمید لطیف ہسپتال لاہور کے ڈاکٹر ارشد اور ڈینٹل کے شعبے سے ڈاکٹر انیس الرحمان کو ممبران مقرر کیا گیا ہے، ترجمان وزارت صحت کے مطابق پاکستان میڈیکل کمیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس سوموار کو ہو گا جس میں پی ایم سی کو فعال بنانے کے حوا لے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے،جبکہ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا پی ایم ڈی ملازمین کو15 دنوں میں 6 ماہ کی تنخواہیں ادا کر دی جائینگی جبکہ ایک سے 14سکیل کے تمام ملازمین کو یقینی طور پر ایڈجسٹ کیا جائیگا۔
پی ایم سی ممبران

مزید :

صفحہ اول -