حیات آباد میں پولیتھین بیگز کے خلاف گرینڈ آپریشن،5 سو کلو بیگز برآمد
پشاو(سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کا حیات آباد میں پولیتھین بیگز کے خلاف گرینڈ آپریشن،اکثر بازاروں پر چھاپے،کاروائی کے دوران پانچ سو کلوگرام بیگز برآمد کرکے دوکانداروں کو موقع پر جرمانہ کردیا،تفصیلات کے مطابق ڈی سی پشاور کی ہدایات پر اے سی حیات آباد رضوانہ ڈار نے بورڈ بازار کے مختلف مارکیٹوں پر چھاپے مار کر دوکانداروں سے پانچ سو کلوگرام پولیھین بیگز برآمد کرکے دوکانداروں کو موقع پر جرمانے دیکر ان کو نوٹس بھی جاری کردئیے ہیں،رضوانہ ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیگز مضر صحت ہے اور حفظان صحت کی اوصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس بارے ضلعی انتظامیہ نے تمام دوکانداروں کو واضح ہدایات جاری کئے ہیں