اپوزیشن حکومت گرانے کی کوشش میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی،پختون یار خان
سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی اسمبلی کے رُکن ملک پختون یارخان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کا ابھی ایک سال بمشکل پورا ہوا ہے اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر سیاسی جماعتیں عمران خان کی حکومت کو گرانے کی کوشش کررہے ہیں تاہم وہ اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور وزیراعظم عمران خان کی حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی‘ میڈیا کے نمائندوں سے گفت گو کرتے ہوئے طارق سعیدمیدادخیل نے کہا کہ پارٹی وکرز وزیر اعظم عمران کے ساتھ ہر مشکل میں ساتھ کھڑے ہوں گے اور مولانا فضل الرحمان کا دھرنا کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کوئی مائی کا لعل نہیں گرا سکتا انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں بہت جلد مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوجائے گی ملک درست سمت میں گامزن ہے اور معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کو ایک فلاحی ریاست بنانا چاہ رہے ہیں مولانا فضل الرحمان ملک میں فساد برپا کرنا چاہ رہے ہیں تاہم وہ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔