سلیکٹڈ حکومت آخری سانس لے رہی ہے،مفتی ضیاء اللہ

سلیکٹڈ حکومت آخری سانس لے رہی ہے،مفتی ضیاء اللہ

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)جے یوآئی کے صوبائی رکن شوریٰ مفتی ضیاء اللہ نے کہا کہ موجودہ سلیکٹڈ حکومت آخری سانس لے رہی ہے ان شاء اللہ 27 اکتوبر کو اس حکومت کا جنازہ قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن پڑھائے گی‘ان خیالات کااظہاراُنہوں نے گذشتہ روزیہاں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان ہمراء سابق ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا بشیر احمد حقانی،تحصیل نورنگ کے جائنٹ سیکرٹری حاجی عظیم خان اور سابق پریس سیکرٹری مولانا عجب نور بھی موجود تھے انہوں نے حکومت کے دوغلی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف مذاکرات اور دوسری طرف دھمکیاں دے رہی ہے تاہم ان کے دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں جے یوآئی کے کارکن اور تمام اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان متفقہ طور پر ایک ساتھ اسلام آباد داخل ہوجائیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر