پاک فوج قبائل کے مسائل جلد حل کریگی،بریگیڈ کمانڈر واجد صبغت اللہ

پاک فوج قبائل کے مسائل جلد حل کریگی،بریگیڈ کمانڈر واجد صبغت اللہ

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی)55 بریگیڈ کمانڈر واجد صبغت اللہ نے سیکٹر کمانڈنٹ دواتوئی لیفیٹنٹ کرنل فہد کے ہمراہ سب ڈویژن لدھا کے پسماندہ علاقہ دواتوئی کا دورہ کیا علاقے کے مشران نے بریگیڈئیر واجد اور پاک آرمی کے دیگر حکام کا گرمجوشی سے استقبال کیا، قبائلی عمائدین نے انھیں علاقہ کے درپیش مسائل کے بارے میں آگاہی دی اس موقع پر بریگیڈئیر واجد نے نے قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج جنوبی وزیرستان کے قبائلیوں کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور اس کے لئے پاک فوج ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر تمام وسائل کو بروئے کا ر لا رہی ہے تاکہ قبائلی عوام کے مسائل حل ہو سکیں اور ان کے مورال زندگی کو بلند کیا جا سکے انہوں نے کہا پاک فوج علاقہ میں امن وا مان کی مضبوطی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی جبکہ اس کے علاوہ علاقہ کی تعمیرو ترقی اور خوشحالی کے لئے کسی بھی قسم کی دقیقہ فروگزاشت نہیں کی جائیگی ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں صحت، تعلیم، آبنونشی کی متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جس کو مقررہ وقت پر مکمل کر لیا جائیگا تاکہ ان منصوبوں سے عوام استفادہ حاصل کرسکیں اس موقع پر انہوں نے دواتوئی میں مسجد تعمیر کرنے کیلئے نقد امداد دی جس پر علاقہ کے عمائدین نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر