مہمند،قومی مشران کا جمعیت کی آزادی مارچ میں شرکت اعلان

      مہمند،قومی مشران کا جمعیت کی آزادی مارچ میں شرکت اعلان

  



مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، قبائلی ضلع مہمند کے قومی مشران نے مولانا فضل الرحمن کی آزادی مارچ میں بھر پور شرکت کا اعلان کیا۔ ملک کی بقاء اور سلامتی کیلئے علماء کرام کے شانہ بشانہ ہونگے۔ علماء نے اس ملک کی آزادی کیلئے سب سے زیادہ قربانی دی ہے۔ ہمارے مشورے کے بغیر انضمام کر کے قبائل کو مزید امتحان میں ڈال دیئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جامعتہ العلوم الاسلامیہ غلنئی میں مختلف اقوام سے تعلق رکھنے والے قومی مشران، جے یو آئی ضلع مہمند کے امیر مولانا مفتی محمد عارف حقانی، سابقہ ایم این اے مولانا غلام محمد صادق نے منعقدہ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مشران نے علمائے کرام کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نیا پاکستان نہیں بلکہ قائد اعظم کا پرانا پاکستان چاہتے ہیں۔ اور آزادی مارچ اسلام آباد میں علمائے کرام کے شانہ بشانہ ہو کر مالی و جانی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ کیونکہ غلماء نے اس ملک کی بقاء اور سلامتی کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر کے یوم یکجہتی کشمیر اور آزادی مارچ کے حوالے سے ریلی میں بھی شرکت کرینگے۔ مشران میں مختلف اقوام کے مشران ملک حاجی احمد، ملک منظور موسیٰ خیل، ملک زیارت گل، ملک امیر نواز خان، ملک عظیم خان صافی، ملک سادول، ملک نصرت خان، ملک آیاز خان، ملک غلام نبی، ملک اورنگزیب و دیگر مشران نے اُن کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے مشران کا ساتھ دیکر فاٹا انضمام کی مخالفت میں بھر پور ساتھ دیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر