ٹانک میں پولیو مہم کی کامیابی کیلئے محکمہ صحت کے زیر اہتمام واک

ٹانک میں پولیو مہم کی کامیابی کیلئے محکمہ صحت کے زیر اہتمام واک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ٹانک(نمائندہ خصوصی)ٹانک میں پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے زیر اہتمام پولیو واک کا اہتمام علماء کرام سمیت سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت پولیو مہم کو کامیاب بنانے کا عزم ضلعی انتظامیہ کے سربراہ فہدخان وزیر کی قیادت میں جمعرات کے روز پولیو آگاہی مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس سے لیکر پریس کلب ٹانک تک واک کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں علماء کرام،معززین علاقہ ضلعی محکموں کے افسران،سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد،پولیو مہم سے وابسطہ حکام،پولیو ورکرز،ایکٹیکنگ ڈی ایچ او ڈاکٹرولی محسود،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال عمر نواز،اسسٹنٹ کمشنر،پی ای او ڈاکٹر شعیب،پی ای او ڈاکٹر ذیشان،ڈاکٹر فہیم،آفتاب،طاہر زمان فوکل پرسن ڈی پی آر سی،ڈی ایس پی مہر علی شاہ،قاری نصر اللہ،حافظ طفیل اور آفتاب سمیت مقامی صحافیوں نے شرکت کی پولیو آگاہی مہم واک میں شامل شرکاء نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پولیو کی آگاہی کے حوالے سے نعرے درج تھے اس موقع پر علماء کرام نے کہا کہ پولیو ایک ایسا مرض ہے جو کسی بھی بچے کو زندگی بھر کے لئے معذور کر سکتا ہے اس لئے والدین چار 4 نومبر سے شروع ہونے والی مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔ ریلی سے ڈپٹی کمشنر فہد خا ن وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹانک میں ٹیم ورک کے نتیجہ کی وجہ سے اور اللہ کے فضل و کرم سے پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے جو کہ علاقہ کے لئے اچھی بات ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت ٹانک کی جانب سے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے اس لئے والدین پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مذکورہ پولیو مہم کے دوران پولیو کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ ہم سب ملکر اپنے بچوں کو پولیو کے وائرس سے بچا کر ان کو ایک صحت مند معاشرہ مہیا کر سکیں۔۔۔