نومبر میں بی آر ٹی کی عدم تکمیل، مہنگائی کیخلاف بھرپور احتجاجی مہم چلائینگے، عتیق الرحمن

نومبر میں بی آر ٹی کی عدم تکمیل، مہنگائی کیخلاف بھرپور احتجاجی مہم ...

  



پشاور(سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پشاور عتیق الرحمن نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں آئی ایم ایف کی ایمائپر مزید اضافہ کرکے حکمران قوم کو بغاوت پر مجبور کررہے ہیں موجودہ حکمران بھی سابقہ حکمرانوں کی طرح آئی ایم ایف کے غلام بن چکے ہیں۔بجلی، گیس اور اشیائخوردونوش کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کرنا حکومت کا مشغلہ بن چکا ہے۔ حکومت میں بیٹھے ہوئے فیصلہ ساز لوگ روزمرہ زندگی کی مشکلات سے نابلد ہیں اس لیے اُن کے فیصلے عوام کے لیے پھانسی کا پھندہ بنتے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی پشاور کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرنائب امرائضلع، ڈپٹی جنرل سیکرٹریز، شہرکے منتخب شوریٰ اراکین، شہر کے زونل امراء، ڈسٹرکٹ و ٹا?ن ممبران بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر ضلع عتیق الرحمن نے کہاکہ جن خوشنما نعروں پر عوام کو الیکشن میں بہلایاگیا تھا اُن کا دوردور تک پتہ نہیں چل رہا اور عوام یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ حکومت کو چلتا کردیں۔ جماعت اسلامی نومبر کے بعد بجلی، گیس اور اشیائخوردونوش مہنگی کرنے کے خلاف اور پشاور میں بی آر ٹی کی ناکامی اور بی آرٹی سے بننے والے ٹریفک کے مسائل، لاقانونیت اور جرائم میں اضافے کے خلا ف زبردست تحریک چلائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر