قومی ٹی 20کپ، ناردر ن پنجاب فاتح

قومی ٹی 20کپ، ناردر ن پنجاب فاتح

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)ناردرن نے بلوچستان کو 52رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر نیشنل ٹی ٹونٹی کپ جیت لیا۔ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ناردرن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 167رنز بنائے۔ جواب میں بلوچستان کی پوری ٹیم 115 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اس سے قبل بلوچستان کیکپتان حارث سہیل نے ٹاس جیت کر پہلیفیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو تجربہ کار اوپنر عمر امین نے اننگزکے آغاز میں ہی جارحانہ انداز اپنا لیا۔ عمر امین نے38 گیندوں پر 6چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 60 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ ا نہوں نیسہیل اختر اور علی عمران کے ساتھ بالترتیب49 اور 46رنز کی شراکت قائم کی۔ اختتامی اوورز میں محمد نواز اور شاداب خان نے چھٹی وکٹ کے لیے 58 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔محمد نواز 31 اور شاداب خان 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ناردرن نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔بلوچستان کی جانب سے عماد بٹ اور حسین طلعت نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔168 رنز کے تعاقب میں بلوچستان کے بلے باز ناردرن کی مضبوط باؤلنگ لائن اپ کے سامنیزیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور پوری ٹیم 18.2اوورزمیں 115 رنز پرآؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئی۔بلوچستان کی جانب سے عمران فرحت 32 اور اویس ضیاء 28 رنز بنا کر ٹاپ اسکوررہے۔ناردرن کے تجربہ کار میڈیم پیسر سہیل تنویر نے 27 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اسپنر محمد نواز اور شاداب خان نے بھی 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔جارحانہ اننگز کھیلنے پرفاتح ٹیم کیاوپنرعمر امین کو مین آف دی فائنل میچ کا انعام دیا گیا۔

6میچوں میں 215 رنز اور وکٹوں کے پیچھے 6 شکار کرنے والے خیبرپختونخوا کیکپتان محمد رضوان کو ایونٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ایونٹ میں 14وکٹیں حاصل کرنے والے ناردرن کیتجربہ کار میڈیم پیسر سہیل تنویر کو بہترین باؤلرجبکہ276 رنز بنانے والیبلوچستان کے اوپنراویس ضیا نے ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ ناردرن کیروحیل نذیر کوٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ دیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی