ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر، آج مزید4میچوں کا فیصلہ ہوگا

  ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر، آج مزید4میچوں کا فیصلہ ہوگا

  



دبئی (اے پی پی) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر میں (آج) جمعہ کو مزید چار میچ کھیلے جائیں گے۔ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے یو اے ای میں جاری ہیں، جعمہ کو پہلے میچ میں گروپ اے میں شامل پاپوا نیوگنی اور سنگاپور کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل ہونگی، اسی روز دوسرا میچ گروپ بی کی ٹیموں آئرلینڈ اور جرسی کے درمیان کھیلا جائے گا، تیسرے میچ میں گروپ اے کی ٹیمیں کینیا اور نمیبیا آمنے سامنے ہونگی جبکہ چوتھا میچ بھی گروپ اے کی ٹیموں کینیڈا اور اومان کے درمیان ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ دونوں گروپس سے ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ براہ راست ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کیلئے بھی کوالیفائی کر لیں گی۔ سیمی فائنلز یکم نومبر جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی